راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

شائع شدہ تاریخ 01 اگست, 2026
راول-ڈیم-میں-پانی-کی-سطح-بلند،-اسپل-ویز-کھول-دیے-گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.30 فٹ تک پہنچنے پر انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت رسپانس یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ندی نالوں اور تیز پانی کے بہاؤ کے قریب جانے سے گریز کریں اور دور رہیں۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1748.30 سے کم کر کے 1747 پر لایا گیا، اسپل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجا کر قریبی آبادیوں کو الرٹ کیا گیا۔

 سب ڈویژنل آفیسر کا کہنا ہے کہ  6 ہزار 283 کیوسک پانی چھوڑا گیا، پانی کی سطح 2 فٹ کم کی گئی۔اسپل ویز کھولے جانے سے پہلے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کیا۔