کراچی: پڑوسی کے ہاتھوں 6 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، تشدد زدہ لاش برآمد

شائع شدہ تاریخ 08 جولائی, 2026
کراچی-پڑوسی-کے-ہاتھوں-6-سالہ-بچہ-زیادتی-کے-بعد-قتل،-تشدد-زدہ-لاش-برآمد

پولیس کے مطابق بچےکو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا، ملزم کوگرفتارکیا ہے جو کہ بچےکا پڑوسی ہے،کمسن ولی کو گھر کے باہر سے پیر کی شام اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچےکی بوری بند لاش کو تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا۔

بچے کی والدہ نے کہا کہ بچےکی مسخ شدہ لاش بوری میں بندکر کے 3منزلہ عمارت سےنیچے پھینکی گئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ دو دن سے بچے کو ڈھونڈ رہے تھے، واردات پڑوسی کے گھر میں انجام دی گئی، ہمیں ملزم نےگھر میں داخل نہیں ہونے دیا، ملزم ہمارے ساتھ بچے کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔

والد نے کہاکہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، مقتول 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اہل علاقہ کا دعویٰ ہےکہ ملزم حمزہ کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔