پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
شائع شدہ تاریخ 11 جولائی, 2026
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول پر فی لٹر لیوی 80 روپے مقرر ہوگئی۔
اس سے قبل پیٹرول پر 70روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی مقرر تھی۔
ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے 82 پیسے لیوی اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔