کراچی میں ٹینکر حادثے پر بیوہ کا 13 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 06 جولائی, 2026
.درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت 13 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے
وکیل کے مطابق مارچ 2026ء میں چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متوفی اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا اور اس کی وفات کے بعد خاندان مستقل مالی مشکلات کا شکار ہے۔