راجستھان میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، میجر جان کی بازی ہار گئے
شائع شدہ تاریخ 01 اگست, 2026
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جیسل میرسے تقریباً 18 کلومیٹر دور فوجی علاقے میں پیش آیا جب فوج کے 3افسران آرمی اسٹیشن واپس جا رہے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ میجر حمزہ عارف کی زیرِ قیادت چلنے والی ایس یو وی گاڑی ایک ایسے اونٹ سے ٹکرا گئی جو اچانک سڑک پر آگیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی الٹی گئی اور دور جاگری۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں زخمی فوجی افسروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے میجر حمزہ عارف کی موت کی تصدیق کدی گئی جبک ہ 2 افسران شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ زخمی افسران میں لیفٹیننٹ آیوشمان اور ابھینیو راٹھور شامل ہیں۔
میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ میجر حمزہ عارف کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔