پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت، راولپنڈی کو مسلسل پانچویں شکست
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182رنز بنائے۔ رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
183 رنز کے ہدف کے جواب میں محمد رضوان کی راولپنڈیز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
سعد مسعود 31، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صفر پر پویلین لوٹے۔
کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل، عثمان طارق اور جہانداد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 میں جیت اور 3 میں اسے شکست ہوئی۔راولپنڈیز کو اپنے5 میچز میں شکست ہوئی۔