کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل سے متعلق بڑا انکشاف

شائع شدہ تاریخ 16 ستمبر, 2026
کراچی-سرجانی-ٹاؤن-میں-ماں-اور-3-بچوں-کے-قتل-سے-متعلق-بڑا-انکشاف

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی نے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور ان کے 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل پر شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جانے والی قتل کی واردات ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور وہ خود تحقیقات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے 8 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے تمام مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھدیو ہمنانی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ اور دردناک جرم میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ماں اور تین کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔