لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یوٹرن

شائع شدہ تاریخ 16 ستمبر, 2026
لیونل-میسی-کا-ریٹائرمنٹ-کے-اعلان-کے-بعد-یوٹرن

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف میچ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کریں گے اور یہ میچ قومی ٹیم کے لیے ان کا الوداعی میچ ہوگا۔

2026ء کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو اسپین کے ہاتھوں شکست ہونے کے بعد میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، مگر اب ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف میچ کے لیے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ میں اُنہیں ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق میسی کو قومی ٹیم کی جانب سے اسی انداز میں الوداع کہا جائے گا جس کے وہ حق دار ہیں۔