سیریز ختم ہونے کا انتظار کرتے، شاہد آفریدی کی پی سی بی پر کڑی تنقید

شائع شدہ تاریخ 02 ستمبر, 2026
سیریز-ختم-ہونے-کا-انتظار-کرتے،-شاہد-آفریدی-کی-پی-سی-بی-پر-کڑی-تنقید

شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے خود اپنا مذاق بنایا ، اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو بھی سلیکشن کمیٹی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے تھی ۔ 

شاہد آفریدی نے کہا کہ سونے پر سہاگہ یہ کہ، تیسرے ٹیسٹ کے لیے جو لڑکے بھیجے ہیں وہ ٹی 20 کے لڑکے ہیں ۔اصل مسئلہ فیصلوں میں تسلسل کا ہے ، ہمارے فیصلوں میں نہ تو تسلسل ہوتا ہے اور نہ ہی میرٹ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے محسن نقوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ پر سب سے زیادہ توجہ دیں اور دوسروں پر ذمہ داریاں نہ چھوڑیں ۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد جب پی سی بی میں آیا تو میں بہت خوش تھا کہ وہ انڈر 19 لیول پر کام کرےگا۔ 3 مہینے میں ہی سرفراز احمد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گیا ۔یہ کونسا پراسس ہے کہ جس کے تحت سرفراز احمد کو 3 مہینے میں ہی ہیڈ کوچ لگا دیا گیا؟