ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
ویمنز-ٹی-ٹوئنٹی-ایشیا-کپ-سری-لنکا-نے-پاکستان-کو-شکست-دے-دی

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 130رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے 47رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شوال ذوالفقار نے 24 اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکن ویمنز ٹیم کی جانب سے ہرشیتھا سماراوکرما نے 36 اور کویشا دلہاری نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ ثنا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس پیش کی اور 38رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت ویمنز اور سری لنکا ویمنز ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔