انگلینڈ سے شکست، عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو ذمہ دار قرار دے دیا

شائع شدہ تاریخ 02 ستمبر, 2026
انگلینڈ-سے-شکست،-عاقب-جاوید-نے-بابر-اعظم-اور-سرفراز-احمد-کو-ذمہ-دار-قرار-دے-دیا

عاقب جاوید نے ٹیم میں ہونے والی غیرمعمولی تبدیلیوں پر کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بطور سلیکٹر ہماری ذمہ داری ہوتی ہیں اور اسکواڈ کی ذمہ داری ہم لینے کو تیار ہیں لیکن ٹور کے دوران جس طرح کا ٹیم کمبی نیشن چاہیے ہوتا ہے وہ نہیں حاصل ہو پا رہا تھا ۔ 

عاقب جاوید نے کہا کہ اس حوالے سے میری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی۔ 

عاقب جاوید نے مزید کہاکہ جب کوچ اور کپتان فیصلے نہیں لے پا رہے ہوتے تو کسی کو تو ایکشن لینا پڑتا ہے۔دنیا ہم پر اس لیے ہنس رہی ہے کیونکہ ہم مقابلہ ہی نہیں کر پا رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے ٹیم کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ آپ پلاننگ کے مطابق اپنی پلیئنگ الیون کو ٹھیک کریں ۔کیونکہ کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پوری پاکستان کرکٹ ٹیم میں آپ کو بہت کم ایسے کھلاڑی ملیں گے جن کو ٹیم کی قیادت دی جا سکے۔