وزیرآباد حملے کیلئے بھیجا گیا کرائے کا قاتل پکڑا گیا، سہیل آفریدی کا دعویٰ

شائع شدہ تاریخ 16 ستمبر, 2026
وزیرآباد-حملے-کیلئے-بھیجا-گیا-کرائے-کا-قاتل-پکڑا-گیا،-سہیل-آفریدی-کا-دعویٰ

سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالا پولیس کا کہنا ہے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے، پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں جس جگہ بھی گئے تو حکومت نے اس گھر کو سیل کر دیا اور جنریٹر خراب کر دیے۔