انڈر 17 ورلڈ والی بال: پاکستان نے الجزائر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی
شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کے خلاف 17-25 ، 17-25 اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
پاکستان نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔
الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے37 پوائنٹس، بلاک سے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے، الجزائر کی جانب سے 2 پوائنٹس بنائے گئے۔
الجزائر کے خلاف پاکستان کو حریف کی غلطیوں سے 23 پوائنٹس ملے۔ پاکستان کی جانب سے فہد 20 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
فہد نے الجزائر کے خلاف اٹیک سے 16 اور بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔