مسلسل دوسرے روز سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
شائع شدہ تاریخ 24 جولائی, 2026
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4600 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 10گرام سونے کی قیمت 3944روپے کم ہوکر 3 لاکھ66 ہزار 457 روپے ہوگئی روپے ہوگئی ہے ۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46ڈالر کم ہو کر 4050 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔