فاطمہ زاہرہ کی شاندار فتح، کامن ویلتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں رسائی

شائع شدہ تاریخ 25 جولائی, 2026
فاطمہ-زاہرہ-کی-شاندار-فتح،-کامن-ویلتھ-گیمز-کے-کوارٹر-فائنل-میں-رسائی

اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز  میں باکسنگ میں خواتین کی  60 کلوگرام کیٹیگری میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔

ریئل ایبوہا کے خلاف فاطمہ کی واضح برتری پر ریفری نے مقابلہ روک کر پاکستانی کو فاتح قرار دے دیا۔

کوارٹر فائنل میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے ہوگا۔