برطانیہ کا اسرائیلی درآمدی اشیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ

شائع شدہ تاریخ 09 ستمبر, 2026
برطانیہ-کا-اسرائیلی-درآمدی-اشیا-پر-پابندی-لگانے-کا-فیصلہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ بعض آبادکار فلسطینیوں کی ’نسلی صفائی‘ میں ملوث ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت اس صورتحال سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اسرائیل اور فلسطین دونوں کے محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

اسرائیل نے برطانوی اعلان کے ردعمل میں چار جوابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے یروشلم میں برطانوی قونصل خانے کو بند کرنے، غزہ سے متعلق امریکی قیادت میں قائم رابطہ مشن میں برطانیہ کی شرکت ختم کرنے اور 12 برطانوی شہریوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

جن افراد پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سابق لیبر رہنما جیرمی کوربن، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ، زہرا سلطانہ اور انسانی حقوق کے وکیل فہد انصاری شامل ہیں۔