حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے، 73 شہری زخمی
شائع شدہ تاریخ 08 ستمبر, 2026
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاض کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
عسکری اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے یہ بے معنی حملے، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کے نتیجے میں 73 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحاد کی کمانڈ خطرے کے تمام ذرائع کے خلاف بھرپور جواب دینے اور اس کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات اور کارروائیاں کرے گی تاکہ شہریوں اور تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔