امریکی قرض تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر، 40 ٹریلین ڈالر کی حد پار
شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2026
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا کا مجموعی عوامی قرض 2017 کے بعد سے دگنا ہوچکا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی 2 صدارتی مدت کے دوران قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا، سابق صدر جوبائیڈن کی چارسالہ مدتِ صدارت کے دوران قرض میں 8.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ملک میں مالیاتی بحران کا خطرہ بڑھ رہا ہے، قرض پر سود کی ادائیگی،سماجی بہبود کے اخراجات اور قرض پر سود کی ادائیگیاں بڑھیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی کے باعث حکومتی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے، جنوری 2017 میں جب صدر ٹرمپ نے پہلی بارحلف اٹھایا اس وقت قرض 19.95 ٹریلین ڈالر تھا۔