یونانی جزیرے پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

شائع شدہ تاریخ 18 اگست, 2026
یونانی-جزیرے-پر-ہیلی-کاپٹر-گر-کر-تباہ،-3-افراد-ہلاک

یہ واقعہ یونان کے جزیرے سیفنوس میں سامنے آیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف ہوتے ہی کریش کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے ساتھ ایک نوبیاہتا جوڑاموجود  تھا جن کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں جزیرے کے پہاڑی مقام پر ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام کو دکھایا گیا ہے جبکہ ملبے سے اٹھنے والے آگ کے شعلوں اور دھویں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے ہی دھماکا ہوا اور وہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر متحرک ہوگئی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 فائر فائٹرز اور ایک فائر انجن سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچا۔

بعد ازاں ایک اور یونانی جزیرے سیروس سے امدادی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ یونانی تھا جبکہ مسافر جوڑا برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔

یہ جوڑا شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے اس جزیرے پر آیا تھا۔