ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ہلاکتیں
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
روئٹرز کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز امریکی فوج کے دو اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب فوج کے فورٹ ہُڈ اڈے سے منسلک ایک اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں گھاس کے ایک بڑے رقبے میں آگ بھڑک اٹھی۔
بیل کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 60 میل (100 کلومیٹر) شمال میں واقع بیل کاؤنٹی میں پیش آیا۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایکس پر کہا ’’آج فورٹ ہُڈ کی کارروائیوں کے دوران بیل کاؤنٹی میں ایک اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہماری فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔‘‘