ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے جلد ملاقات کی خواہش، معاونین کو اہم ہدایت
شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ اُن کے ساتھ براہِ راست ملاقات کا انتظام کرنے پر بات کی ۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی کم جونگ ان سے ملاقات نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی آخری ملاقات 30 جون 2019 کو غیر فوجی زون میں واقع جنگ بندی کے گاؤں پنمنجوم میں ہوئی تھی، جہاں ٹرمپ نے مختصر طور پر شمالی کوریا کی سرزمین میں قدم رکھا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے منصب پر فائز امریکی صدر بن گئے تھے۔
یہ ملاقات جون 2018 میں سنگاپور اور فروری 2019 میں ہنوئی میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی باضابطہ سربراہی ملاقاتوں کے بعد ہوئی تھی۔
تاہم ان ملاقاتوں میں کوئی مستقل معاہدہ طے نہیں پایا، جس میں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا بھی شامل تھا۔ اس کے برعکس، شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔