عمر لاشاری قتل کیس میں بڑی پیشرفت، تین افراد گرفتار
شائع شدہ تاریخ 09 ستمبر, 2026
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جبار سیٹھار، نواز لھر اور ندیم لھر کے ناموں ہوئی ہے، قتل کا مقدمہ مقتول کے چاچے منیر لاشاری کی مدعیت میں تھانہ لکھیدر میں درج کیا گیا۔
محمد کلیم نے واقعے کا نوٹس لے کر اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایس پی شکارپور نے مقتول عمر لاشاری کے ورثاء سے دفتر میں ملاقات کی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان شکارپور کے مطابق حالیہ کارروائی اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لکھیدر بلال لغاری نے ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس ایس پی محمد کلیم نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔