امریکی جنگی جہازوں پر حملہ ہوا تو ایران کے خلاف کارروائی کریں گے: مارکو روبیو
شائع شدہ تاریخ 09 ستمبر, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کولمبیا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلسل امریکی بحری جہازوں کونشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران جب بھی ایسا کرے گا یا کوشش کرے گا، وہ اپنا ایک آئل ٹینکر کھودے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔