ایران جنگ میں فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 08 ستمبر, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیتنے کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دیگر اشیا کی طرح تیزی سے گریں گی بلکہ دیگر چیزوں سے بھی زیادہ تیزی سے کم ہوں گی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 3 ڈالر فی گیلن تیل کی قیمت بالآخر 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوجائے گی اور یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوگا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔