یمن میں حوثیوں کا حملہ، المخا شہر میں 6 افراد ہلاک
شائع شدہ تاریخ 15 اگست, 2026
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز حوثی باغیوں کے حملے میں بندرگاہی شہر المخا میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
فوجی عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بندرگاہ پر سامان اتارنے والے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے 5 میزائل فائر کیے۔
فوجی عہدیدار کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں 2 بحری جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔