ٹینکرز پر حملوں کا اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
شائع شدہ تاریخ 15 اگست, 2026
ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات اور ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث آج خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔
برینٹ خام تیل 1.45 ڈالر یا 1.67 فیصد اضافے کے ساتھ 88.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر بڑھ کر 82.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں ہفتہ وار بنیاد پر بالترتیب 6 فیصد اور 5.4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ٹینکرز پر نئے حملوں اور جنگ بندی کے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کے بعد ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بدستور محدود رہی تو صورتحال ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔