مریدکے میں ن لیگی رہنما شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
مریدکے-میں-ن-لیگی-رہنما-شیخ-شبیر-قاتلانہ-حملے-میں-جاں-بحق

پولیس کےمطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر موقع پر ہلاک ہو گئے  جبکہ نامعلوم افراد  فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

 مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مرید کے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےتلاش کیا جا رہا ہے۔