کراچی میں پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
کراچی-میں-پولیس-اہلکار-کی-خاتون-سے-مبینہ-زیادتی-کی-کوشش

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نور، جو کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے شعبہ آئی ٹی میں تعینات ہے، متاثرہ خاتون کا جاننے والا ہے اور وہ ملزم کی اہلیہ کی دوست ہے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم خاتون کو دھوکے سے اپنے گھر لے گیا جہاں اس کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ اہلیہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔