سندھ میں نئے صوبوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ناصر حسین شاہ
شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2026
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن اسمبلیوں نے قرارداد پاس کی وہ اپنے صوبے میں نئے صوبے بنا لیں، سندھ اسمبلی نے بارہا نئے صوبے کو مسترد کیا ہے اور ایک دو بار تو سب نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے، ایم کیو ایم کے بڑے رہنما خود بھی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ نئے صوبے نہیں چاہییں۔