ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا
شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ’’ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید 5 فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہیں، اور ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘
ملک شہزاد اعوان نے کہا 4 روزمیں ڈیزل 20 روپے، پٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، 20 اگست سے 7 ستمبر تک ڈیزل، پٹرول 23 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔