پمز اسپتال میں عمران خان کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دے دیا
شائع شدہ تاریخ 21 اگست, 2026
سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی اور چند گھنٹے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا، جہاں طبی معائنے کے وقت الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی وہاں موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی پیدا کردہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ ہوا اور عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسپتال میں ماہر امراض چشم، امراض قلب، فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے عمران خان کا معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدی کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کے دوران موجود رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو
قیدی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کےدوران موجود رہیں۔ قیدی کو آج صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے بھی تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں اور مستقبل میں بھی جب ضرورت پڑے گی، طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔