فیصل آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

شائع شدہ تاریخ 28 جولائی, 2026
فیصل-آباد-میں-خوفناک-ٹریفک-حادثہ،-3-افراد-جان-کی-بازی-ہار-گئے

ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں خانوآنہ بائی پاس چوک پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے  رکشے کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹکر لگنے کے بعد رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ منظورحسین، 47 سالہ شہناز بی بی اور 4 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاندان میاں چنوں سے فیصل آباد میں ختمِ قل میں شرکت کیلئے آرہا تھا۔