بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر الیکشن میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل
شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2026
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں کارکن مختار یونس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاع ہے کہ ن لیگی امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کرکے پی پی کارکن کو شہید کیا گیا، سوال کیا کہ متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟
انہوں نے کہاکہ 2 روز قبل بھی لیگی رہنما سردار عمیر نعیم کی ساتھیوں سمیت کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، اس وقت متعلقہ حکام نوٹس لے لیتے تو آج انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی، شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے کارکنوں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا ۔
دوسری جانب رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور کچھ افراد زخمی، معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں پولنگ کے لیے انتظامات اچھے کیے گئے۔