فرانس اور اسپین میں جنگلاتی آگ، مکمل کنٹرول میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں
شائع شدہ تاریخ 28 جولائی, 2026
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں لگی آگ دارالحکومت پیرس سے 4گنا زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے اور سوا 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپین میں میڈرڈ کے نواح اور ویلنشیا کے علاقے میں بھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
اسپین میں 80 ہزار افراد کو انخلا اور دیگر 30 ہزار افراد کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ملک کو آگ لگنے کے انفرادی واقعات کا نہیں ماحولیاتی ہنگامی حالت کا سامنا ہے۔
واضح رہے فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں یہ آگ ہیٹ ویو کے دوران لگی تھی۔