فخر زمان کی اپیل مسترد، دو میچز کی پابندی برقرار
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2026
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔
تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا، پروفیسر جاوید ملک ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔
کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی، فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچز نہیں کھیل سکتے۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا۔ آن فیلڈ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینالٹی کا جرمانہ عائد کیا تھی اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی تھی۔