ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی کارروائی میں جاں بحق 160 طالبات کی قبروں کی تصویر جاری

شائع شدہ تاریخ 03 مارچ, 2026
ایرانی-وزیر-خارجہ-کی-جانب-سے-امریکی-کارروائی-میں-جاں-بحق-160-طالبات-کی-قبروں-کی-تصویر-جاری

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حملے میں شہید ہونے والی اسکول کی 160 طالبات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ غزہ سے میباب تک، معصوم جانوں کو سفاکی سے قتل کر دیا گیا۔

شہید 160 کمسن طالبات کو میناب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ طور پر حملے کیے تھے جنہیں امریکی صدر نے EPIC FURY  کا نام دیا تھا، ان ہی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ایلمینٹری اسکول کی طالبات امریکی حملے میں شہید ہوئی تھیں۔