ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل سے محروم
شائع شدہ تاریخ 01 اگست, 2026
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم بہترین کارکردگی نہ دکھاسکے۔
فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔فائنل میں ارشد ندیم 12 ایتھلیٹس میں 9ویں نمبر پر آئے۔
سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوں نے 89.75 کی بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسری اور بھارت کے ہی یش ویر سنگھ کی تیسری پوزیشن رہی۔نیرج چوپڑا کی بہترین تھرو 85.83 میٹررہی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم سمیت جیولن تھرو کے فائنل میں 12ایتھلیٹس شریک ہوئے۔دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔