کیلیفورنیا ایرانی علاقہ ہے؟ ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب

شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2026
کیلیفورنیا-ایرانی-علاقہ-ہے؟-ایران-کا-امریکا-کو-طنزیہ-جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے نقشہ جاری کیا تھا، جس کے ردعمل میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا نیا نقشہ جاری کردیا، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کواسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دیا گیاہے۔

Migration Policy Institute کے مطابق کیلیفورنیا اورخصوصاً لاس اینجلس میں ایرانی نژاد افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے، اس لیے غیر رسمی طور پر ایرانی کمیونٹی اس کو تہران جلس بھی کہتی ہے۔