سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، 3 افراد جان سے گئے

شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2026
سیئٹل-فوڈ-فیسٹیول-میں-فائرنگ،-3-افراد-جان-سے-گئے

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔