امریکا کو حملوں کیلئے سہولت دینے والے ممالک کو قیمت چکانا ہوگی: ایرانی آرمی چیف

شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2026
امریکا-کو-حملوں-کیلئے-سہولت-دینے-والے-ممالک-کو-قیمت-چکانا-ہوگی-ایرانی-آرمی-چیف

ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکاکو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہوناچاہیے  کہ ایران سےکوئی چیزپوشیدہ نہیں رہتی۔ 

انہوں نے کہا کہ  امریکی فوج کوکسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھاجائےگا۔

لیفٹینینٹ جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔