ظہران ممدانی کا ٹرمپ حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2026
ظہران-ممدانی-کا-ٹرمپ-حکومت-سے-نیتن-یاہو-کی-گرفتاری-کا-مطالبہ

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی کے پاس اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کاقانونی اختیار نہیں، تاہم وفاقی حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) کے ساتھ تعاون کرکے وارنٹ پر عمل درآمد کرے۔

اپنے بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نتین یاہو کے گرفتاری وارنٹ سے متفق ہیں۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ پر عملدرآمد سےمتعلق موجودہ قانون کےتحت ہرنکتے کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نیویارک سٹی نیتن یاہو کوگرفتار کرنےکاقانونی اختیارنہیں رکھتا ہے۔ 

ظہران ممدانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم کے مجرم اور خوفناک نسل کشی کے مرتکب ہیں، وہ 73 ہزار سے زائد افراد کے قتل کے ذمہ دارہیں، ان کو نیویارک میں ویلکم نہیں کیاجائےگا۔