بھارتی طالبہ کا پولیس پر تنقید، طاقت سے آواز نہیں دبائی جا سکتی

شائع شدہ تاریخ 25 جولائی, 2026
بھارتی-طالبہ-کا-پولیس-پر-تنقید،-طاقت-سے-آواز-نہیں-دبائی-جا-سکتی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریہا ایّر نے کہا کہ پولیس سمجھتی تھی کہ ان کے پاس طاقت ہے تو وہ طلبہ کو خاموش کردیں گے،  اسی بات نے اُسے غصہ دلا دیا  اور  جو کیا سوچ سمجھ کر اور پلاننگ کے ساتھ نہیں کیا، میں سمجھتی ہوں کہ میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسا ہی کرتا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریہا ایّر نے جب پولیس وین کو روکا تو وہ اکیلی تھی لیکن اس کی ہمت دیکھ کر لوگ جمع ہوگئے اور پولیس وین کو جانے نہیں دیا۔

دوسری جانب بھارتی نوجوانوں نے مودی سرکار اور بھارتی حکومت کے حامی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسترد کردیا ، اپنی سرکار کو ہی آئینہ دکھاتے ہوئے  طنزیہ شاعری سے بھارتی حکومت کو نکما اور بے کار قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ اور حکومت کے مذاکرات میں کاکروچ جنتا پارٹی نے  وزیر تعلیم دھرمنیدر پردھان کے مستعفی ہونے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکارکردیا ہے جس پر مودی سرکار نے جواب کے لیے آج دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔

اس حوالے سے طلبہ نے کہا کہ وزیر تعلیم نے استعفیٰ نہ دیا تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

ترجمان سی جے پی کے مطابق حکومت 20 جولائی کے احتجاج کے بعد طلبہ کے خلاف مقدمات کی واپسی پر تیار ہوگئی ہے۔