کراچی میں پی آئی اے کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

شائع شدہ تاریخ 12 ستمبر, 2026
کراچی-میں-پی-آئی-اے-کو-بڑی-کامیابی-حاصل-ہوگئی

ذرائع کے مطابق ایاٹا نے ایئر لائن انتظامیہ کو آڈٹ میں کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، اس کامیابی کے بعد پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ 2028 تک قابل عمل رہے گا۔

اس سال ایاٹا کی جانب سے پی آئی اے کا رسک بیسڈ اور سخت نوعیت کا سیفٹی آڈٹ کیا گیا تھا، جس میں قومی ایئرلائن کے آپریشنل سیفٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ پروگرام (آئی او ایس اے) ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے،  جس کے ذریعے ایئر لائنز کے آپریشنل سیفٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس کا اگلا آڈٹ سمتبر 2028 میں ہوگا، ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ پہلے ہر دو سال بعد ہوتا تھا۔

ایئر لائن کو کافی عرصے کے بعد 3 سال کا سرٹیفیکٹ ملا ہے، تمام ائیرلائن کو ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔

ایاٹا ایئر لائنز کے لیے حفاظتی معیار بلند کرنے اور مسافروں کے لیے سفر کو محفوظ بنانے کا کام کرتی ہے اس کے علاوہ ہوا بازی کی صنعت میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کرواتی ہے۔