چھٹیوں پر بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین ہوشیار، بڑا فیصلہ

شائع شدہ تاریخ 16 ستمبر, 2026
چھٹیوں-پر-بیرون-ملک-جانے-والے-سرکاری-ملازمین-ہوشیار،-بڑا-فیصلہ

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی بیرونِ ملک (ایکس پاکستان) چھٹیوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت سرکاری ملازمین کو الیکٹرانک این او سی جاری کیے جائیں گے، جن پر مخصوص ‘کیو آر کوڈ’ موجود ہوگا۔

ایئرپورٹس پر امیگریشن کے دوران کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے این او سی کی فوری تصدیق کی جائے گی، جس سے جعلی یا غیر مستند این او سی کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

کاغذی این او سی کے بجائے اس الیکٹرانک تصدیق کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کے بیرونِ ملک سفر کی ڈیجیٹل ویریفکیشن کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام ابتدائی طور پر ایف آئی اے کے ہولڈنگ ڈیپارٹمنٹ پر نافذ کیا گیا ہے، جس کے بعد دیگر تمام سرکاری محکموں کو بھی مرحلہ وار اس میں شامل کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد حج یا عمرہ کی چھٹی لے کر دیگر ممالک کا سفر کرنے والے یا چھٹیوں کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین کی نگرانی کرنا اور ان کا سفر روکنا ہے۔