کراچی میں ریبیز سے ایک اور نوجوان جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2026
جناح اسپتال کے انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق متوفی شہریار کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم بروقت ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے مرض نے اس کی جان لے لی۔
ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ شہریار کو آج صبح 3 بجکر 40 منٹ پر انتہائی نازک حالت میں اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ مریض پچھلے ایک ہفتے سے شدید چڑچڑے پن، بے چینی اور ہیجان کی کیفیت میں مبتلا تھا، جبکہ اسے پانی سے شدید خوف یعنی ہائیڈروفوبیا کی شکایت بھی لاحق تھی۔