پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی مضبوط واپسی، دوسرے دن 199 رنز

شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2026
پہلے-ٹیسٹ-میں-پاکستان-کی-مضبوط-واپسی،-دوسرے-دن-199-رنز

ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے ہیں، شان مسعود 88 رنز  اور سلمان علی آغا صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

امام الحق 63، اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 194 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔کیوم ہوج 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور شے ہوپ نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس نے 3،خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز 

ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

دوسری وکٹ پر شان مسعوداور امام الحق نے 155 رنز کی شراکت لگائی، امام الحق 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم بھی 23 رنز بناسکے۔