پاکستانی کھلاڑی کا منفرد کارنامہ، ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا
شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈے پکڑکر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کرگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ درج کرادیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیا جیوتی سرکار کا ایک منٹ میں331 پنچز لگانے کا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کی مارشل آرٹ فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ریکارڈ تسلیم کرلیا۔
فاطمہ نے 2کرسیوں کے درمیان اسٹریچنگ کرتے ہوئے ایک منٹ 45 سیکنڈ تک بیلنس برقار رکھ کا ریکارڈ بنایا۔
فاطمہ نسیم کا یہ 10 واں ریکارڈ ہے جس کو تسلیم کیا گیا ہے، وہ پاکستان کےلیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔