جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے روند دیا

شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
جونیئر-ایشیا-کپ-ہاکی،-پاکستان-نے-قازقستان-کو-150-سے-روند-دیا

چین میں شروع ہونے والے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے پول بی کے میچ میں قازقستان کو 15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے چار چار گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول بنائے۔ 

دوسری جانب ویمنز کے چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2  سے ہرا دیا، دونوں گول شارقہ نے بنائے۔