کورنگی نمبر 6 میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
کورنگی-نمبر-6-میں-ڈمپر-کی-موٹرسائیکل-کو-ٹکر،-بچہ-جاں-بحق

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق حادثہ کورنگی نمبر 6 کے علاقے میں پیش آیا،  ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔پولیس نے ڈرائیور کو ہجوم سے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بچے کی ہلاکت کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایک ڈمپر کو آگ لگا دی، جبکہ مشتعل افراد نے دوسرے ڈمپر کو بھی نقصان پہنچایا۔