شاہین آفریدی کی 7 وکٹیں، پاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح

شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2026
شاہین-آفریدی-کی-7-وکٹیں،-پاکستان-گولڈ-نیشنل-چیمپئنز-کپ-کا-فاتح

شامل حسین اور سعد خان کی سنچریوں اور کپتان شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101رنز سے شکست دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر  پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔

ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، اُن کی جانب سے سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔سعد خان نے 112 رنز  اور شامل حسین نے 111 رنز اسکور کیے۔ 

پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

341 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44رنز بنائے۔

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کیے، رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔